چودہ اکتوبر 2022 بروز جمعہ خیرہ گلی ایبٹ آباد میں پلک ویلفیئر ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ درود و سلام کے بعد چیف ایگزیکٹو و بانی ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ عنصر حیات عباسی نے تنظیم کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔
انھوں نے کہا کہ ترقی کے لیے ناگزیر ہے کہ تعلیم عام ہو اور معیار تعلیم بلند کیا جائے۔ جنس کے تفاوت کے بغیر لڑکیوں اور لڑکوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نیز تعلیم بالغاں بھی پلک ویلفیر ایسوسی ایشن کے مقاصد میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ سماج میں مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کا ماحول پیدا کرنا اور منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرناہمارا مشن ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات کی لعنت اب دیہات میں بھی عام ہو گئی ہے اس لیے ضروری ہے کہ نئی نسل کو اس سے محفوظ رکھنے کے باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے متعلقہ اداروں اور اہل علاقہ کے تعاون سے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ رفاہی اور فلاحی کاموں کی کی اہمیت مسلم ہے۔ اس سے کم وسائل کے حامل لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔شادی بیاہ کی غیر اسلامی رسومات کی بیخ کنی ضروری ہے۔ اس کے لیے اہل علاقہ کے تعاون سے باقاعدہ شعور بیداری مہم شروع کی جائے گی۔
ایڈوکیٹ عنصر عباسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
اس موقع پر تنظیم کے سرپرست اعلیٰ عاشق عباسی، چیئرمین و صدور جاوید عباسی، شوکت محمود عباسی، الماس عباسی، جنرل سیکرٹری راجہ افریز عباسی اوردیگر ممبران نے مختلف عہدوں پر حلف لیے۔ تنظیم کے دیگر ارکان میں زبیر یوسف عباسی، یاسر اختر عباسی، سجاد احمد، ، حماس سلطان عباسی ، غلام مصطفیٰ عباسی، محمد عثمان، ارشاد احمد، تنویر ولائیت عباسی، محمد رشید عباسی، طالب حسین عباسی، عطاء الرحمٰن، محمد عمران، داؤد فاروق عباسی، وحید الرحمان، محمد شبیر عباسی، معین عباسی، محمد ساجد شامل ہیں۔
