اس میں کوئی شک نہیں کہ کوہسار گونا گوں مسائل کا شکار ہے۔ ان مسائل کا رونا روتے ہوئے ہمیں کئی عشرے گزر گئے ہیں۔ لیکن ہم نے دیکھ لیا کہ مسائل کا ڈھنڈورا پیٹنے سے مسائل ٹس سے مس نہیں ہوتے!
آپ کے سامنے مری ڈویلپمنٹ فورم کی تشکیل ہوئی۔ اکثریت کا خیال تھا کہ حکومتی مدد کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ لیکن ایم ڈی ایف کی کارکردگی آپ کے سامنے ہے۔
رفاہ ڈویلپمنٹ فورم نے جس طرح تعلیم، صحت، مقامی روزگار اور بیداری شعور کے لیے انقلابی قدم اٹھائے اس سے کوہسار کے روشن مستقبل کی تصویر عیاں ہے۔ بس شرط یہ ہے کہ ہر وی سی میں سے سفیان عباسی جیسا بے لوث لیڈر تلاش کریں۔
بنیادی کام ہر علاقے کے مسائل کی ترجیحی فہرست بنانا ہے۔ اس کے بعد ایم ڈی ایف اور آر ڈی ایف کے احباب کی مشاورت سے عملی کام کی منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے۔
