Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا ٹینڈر کھول دیا گیا

2 22

اسلام آباد: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکا ٹینڈر کھول دیا۔

حکام ٹی سی پی کے مطابق گندم کی خریداری کے لیے ٹی سی پی کو 2 بولیاں موصول ہوئیں، کراچی پورٹ اور گوادر پورٹ پر درآمدی گندم کی لینڈنگ کاسٹ کی ایویلیوایشن مکمل ہو گئی ہے۔

ٹی سی پی حکام کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم کی کراچی پورٹ پر لینڈنگ کاسٹ 398.92 ڈالر فی ٹن پڑے گی جبکہ گوادر پورٹ پر گندم کی لینڈنگ کاسٹ 409.92 ڈالر فی ٹن پڑے گی۔

حکام ٹی سی پی کا بتانا ہے کہ کراچی پورٹ کی نسبت گوادر پورٹ پر درآمدی گندم مہنگی پڑے گی جبکہ درآمدی گندم کی ٹرانسپورٹ لاگت الگ ہو گی۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق گندم پاسکو کے لیے درآمد کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ اور پنجاب میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے، وفاقی اور صوبائی عہدیداران نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا ہو سکتا ہے کہ گندم بیرون ملک سے درآمد کرنی پڑے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481