مری میں سرکاری آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔غریب عوام سرکاری آٹے کے لیے مارے مار ے پھر رہے ہیں ذرائع کے مطابق تحصیل مری کیلئے ہر ہفتے 27 ہزار سرکاری سستے آٹے کے تھیلے حکومت پنجاب کی طرف سے دئیے جارہے ہیں جبکہ مبینہ طور پر مری میں کوئی بھی ایسی دوکان نہ ہے جہاں سے سرکاری سستا آٹا مل سکے اس سلسلہ میں جب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹا کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیےجارہے ہیں اور نئے آٹا ڈیلروں کو لائسنس جاری کیے جائیں تاکہ ہر آدمی تک آٹا پہنچ سکے غریب عوام اورکم آمدن افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سستے آٹے کی فراہمی کو حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی قیمت پر فروخت کویقینی بنائیں ۔
مری میں سرکاری آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا
