Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے قومی اسکواڈ کے اعلان پر محمد عامر کا چیف سلیکٹر پر طنز

2 12

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان پر فاسٹ بولر محمد عامر نے طنزیہ ٹویٹ کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمدعامر نے سلیکشن پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن‘‘۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ فخر زمان، شاہنواز دھانی اور وکٹ کیپر محمد حارث کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہیں البتہ فاسٹ بولر کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کافی عرصے سے قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481