نیو مری پتریاٹہ روڈ پر بڑی لینڈسلائیڈنگ کے باعث روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے بند ہوگئی جس سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مری میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی شدید بارش کے باعث مری کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام سے شروع ہونے والی لینڈسلائیڈنگ جو نیچے معروف تفریحی مرکز نیو مری پتریاٹہ روڈ تک پہنچ گئی جس کے باعث روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا روڈ کی بندش سے سڑک کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جس سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لینڈسلائیڈنگ کی زد میں بڑے قد آور درخت بھی آگئے بعدازاں کئی گھنٹوں کے بعد روڈ پر آنے والے ملبہ اور قدآور درختوں کو مشینری کی مدد سے سے ہٹا کر روڈ کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
مری میں تیز موسلادار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ چل پڑا
