Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گومل یونیورسٹی کا کمپیوٹر آپریٹر کے پی ہاؤس اسلام آباد کا انچارج تعینات

13 4

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گومل یونیورسٹی کے کمپیوٹر آپریٹر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد کا انچارج لگا دیا۔ذرائع کے مطابق محمود خان کے پی ایس او نے اپنے بھائی کو کے پی ہاؤس اسلام آباد کا کمپٹرولر بنوایا اور انجم نیاز نے چارج سنبھالتے ہی 22 ڈیلی ویجز ملازمین بھی بھرتی کر لیے، کے پی حکومت نے گریڈ 18 کی پوسٹ پر گریڈ 16 کا کمپیوٹر آپریٹر تعینات کردیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کمپٹرولر کے پی ہاؤس اسلام آباد انجم نیاز کے زیر استعمال تین گاڑیاں ہیں، انجم نیاز کو سرکاری طور پر پیٹرول بھی دیا جا رہا ہے اور کنونس الاؤنس بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق انجم نیاز سرکاری گھر میں رہائش پذیر ہیں اور ہاؤس رینٹ بھی لے رہے ہیں، گھر کے بجلی اور گیس کے بل سرکاری خزانے سے ادا کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس کے بل انجم نیاز کے بھائی پی ایس او ٹو چیف منسٹر ویریفائی کرتے ہیں۔کمپٹرولر کے پی ہاؤس انجم نیاز کا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری تعیناتی ڈپارٹمنٹ نے کی ہے، میری تعیناتی سے متعلق ڈپارٹمنٹ سے بات کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481