Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کو ڈالر کی شدید قلت کے بحران کا سامنا

6 4

پاکستان ڈالر کے شدید سیالیت بحران سے گزر رہا ہے اور حالیہ سیلاب نے سات ماہ کے وقفے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کے دوبارہ شروع ہونے کے باوجود بڑے اقتصادی بنیادی اصولوں کو مزید بگاڑ دیا ہے۔ واشنگٹن میں قائم بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے سرد مہر ردعمل کی توقعات پر پاکستان نے ابھی تک آئی ایم ایف سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) یا قدرتی آفات سے متعلق امدادی سہولت کی فراہمی کے لیے کوئی نئی درخواست نہیں کی ہے۔اب شدید سیلاب کے تناظر میں ابتدائی تخمینہ نقصانات جو 18 ارب ڈالرز کی حد میں ہیں، پاکستان کے زرعی شعبے کو سب سے زیادہ دھچکے کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ رواں مالی سال 2022-23 کے لیے 3.9 فیصد کے متوقع ہدف کے مقابلے میں زرعی ترقی صفر رہ سکتی ہے یا منفی میں جا سکتی ہے۔ زرعی شعبے کی بدترین کارکردگی اشیاء کی درآمدات کی بڑھتی ہوئی طلب پر دباؤ ڈالے گی اور اگر پاکستان ڈالر کی آمدورفت کی مطلوبہ سطح پیدا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اس سے رواں مالی سال میں خوراک کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481