Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

منچھر جھیل میں لگائے گئے کٹ بے سود، جھیل کا پانی دریا کی بجائے الٹا بہنے لگا

20 3

منچھر جھیل میں لگائے گئے کٹ بے سود ثابت ہوگئے، دریائے سندھ کی سطح بلند ہونے سے جھیل کا پانی دریا میں جانے کی بجائے الٹا بہنے لگا۔منچھر جھیل کے پانی کے دباؤ کے باعث ٹلٹی کے قریب انڈس لنک سیم نالے میں شگاف پڑ گیا، پانی کی سطح میں اضافے کے بعد بھان سعید آباد شہر کو خطرات لاحق ہوگئے۔انڈس لنک پر لگے گندے نالے سے پانی بھان سعید آباد کی شہری حدود میں داخل ہونے لگا۔ دوسری جانب منچھر جھیل سے نکلنے والے طاقت ور ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، سیہون کی 7 یونین کونسلز کے 500 سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔سیلابی صورتحال کے باعث کئی مقامات پر لوگ پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور متاثرین کی جانب سے ریسکیو نہ کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔قمبر شہداد کوٹ سے لیکر منچھر جھیل  تک، ڈیڑھ سو کلومیٹر سے زائد علاقے میں پانی ہی پانی نظر  آ رہا ہے۔خیرپور ناتھن شاہ شہر، تحصیل وارہ، سجاول اور دادو کی تحصیلوں میہڑ اور جوہی کے سیکڑوں دیہات زیر آب آچکے ہیں۔دوسری جانب ریلوے ٹریک پر پانی کے باعث بڈا پور ریلوے اسٹیشن اور خانوٹ کے درمیان ریلیف ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481