Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہیلی کاپٹر کیس: چیئرمین نیب کا عمران خان سے وصولی کیلئے ای سی پی کو خط لکھنے کا وعدہ

25 2

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ہیلی کاپٹر کیس میں وصولیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا وعدہ کرلیا۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین نیب آفتاب سلطان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔نورعالم خان نے چیئرمین نیب کوطیبہ گل اوراس کی فیملی کوہراساں نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انکوائری مکمل ہونے پرطیبہ گل کے الزامات غلط ثابت ہوئے توکیس عدالت جائے گا۔اجلاس میں رکن کمیٹی نزہت پٹھان کا کہنا تھاکہ عمران خان ہیلی کاپٹرکیس میں 7 کروڑ کے مقروض ہیں، کوئی ہزارروپے کا مقروض ہو تو الیکشن میں کاغذات قبول نہیں ہوتے، عمران خان اس بار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ ہیلی کاپٹرکیس میں عمران خان سے ادائیگیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائےگا۔ان کا کہنا تھاکہ ہیلی کاپٹرکیس میں 1800 نادہندہ افراد کی لسٹ تیارکی گئی ہے، تمام نادہندہ افراد کی لسٹ الیکشن کمیشن سمیت سب اداروں کو بھیجیں گے۔نور عالم خان کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک میں انتخابات ہورہے ہیں، نادہندہ افراد ادائیگی پر مجبورہوں گے، نیب فوری طور پر تمام لوگوں کی فہرست کے ساتھ الیکشن کمیشن کو خط لکھے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہیلی کاپٹرکیس میں تمام نادہندہ افراد کی فہرست طلب کرلی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481