Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سڑکوں کی بندش سے غذائی اجناس سے بھری 25 ہزارگاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں : ٹرانسپورٹ کونسل 

5 3

مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ کا کہنا ہےکہ اس وقت غذائی اجناس سے بھری 25 ہزار مال بردارگاڑیاں 5 دن سے سڑکیں بند ہونے سے پھنسی ہوئی ہیں۔ایک بیان میں تنویر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ 25 ہزار مال بردار گاڑیوں میں کھانے پینےکی چیزیں بھری ہیں،  مال بردارگاڑیاں پھنسنے سے غذائی اجناس کی قلت ہو رہی ہے اور قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔تنویر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ سکرنڈ، نوشہروفیروز، کنڈیارو، بھریا اور خیرپور میں مال بردار گاڑیوں کو لوٹا بھی گیا ہے، ڈرائیورزپر تشدد اور فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ انتظامیہ، پٹرولنگ پولیس اور موٹروے پولیس تحفظ دینے میں ناکام ہے، ان حالات میں کاروبار بنداور گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہےکہ  ڈرائیورز اور گاڑیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481