Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ابرار الحق کو ہلال احمر پاکستان کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا

ابرار الحق کو ہلال احمر پاکستان کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر پاکستان) کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا۔صدر مملکت عارف علوی نے ابرار الحق کی جگہ سردار شاہد احمد لغاری کو 3 سال کے لیے چیئرمین ہلال احمر پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت صحت نے سردار شاہد احمد لغاری کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ابرار الحق کو نومبر 2019 کو ہلال احمر پاکستان کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔بعد ازاں ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر پاکستان) تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا جس کے پیش نظر عدالت نے 2019 میں چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کے طور پر ان کی تقرری کے احکامات کو کالعدم بھی قرار دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481