Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 16کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی

آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 16کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ایم ایف سے  1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونےکی تصدیق کردی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے،  آئی ایم ایف بورڈ نے ساتواں اور  آٹھواں جائزہ  مکمل ہونے پر قسط جاری کی ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے موصول شدہ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔خیال رہےکہ گزشتہ روز  آئی ایم ایف نے  پاکستان کے قرض پروگرام  میں جون 2023  تک توسیع کی منظوری دینے کا اعلان کیا  تھا، پاکستان کے لیے قرض پروگرام 6  ارب ڈالر سے بڑھا کر  ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم کرنا ہوں گے اور ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی، پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ یقینی بنانا ہو گا،کاروبار کرنے کا ماحول بہتر بنا کر پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ بہتر اقدام ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481