پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
جہانگیر خان ترین نے سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور امداد کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایک کروڑ روپےکی امداد پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان حکومتوں سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے، سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں، سب کوبڑھ چڑھ کران کی مدد کرنی چاہیے۔
