Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے پختونخوا کے وزیر کے خط پر وضاحت کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کرلیا

8 18

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رابطہ کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اور وزارت خزانہ نے خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمورجھگڑا کے لکھے گئے خط پر آئی ایم ایف کو وضاحت کی۔وزارت خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چاروں صوبوں اور وفاق نے تمام نکات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرا رکھی ہے اور صوبے اور وفاق اپنے وعدے پر قائم ہیں۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے پر ہر حال میں عمل درآمد ہوگا اور آئی ایم ایف نے پاکستان کی وضاحت پر مثبت ردعمل دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا حکومت نے حتمی معاہدے سے قبل ہی عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل سے انکار کیا تھا۔خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھا تھا  جس میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پر سرپلس بجٹ نہیں چھوڑ سکتے۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی خط لکھنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481