وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کےپی) محمود خان نے تمام سرکاری عمارتیں سیلاب متاثرین کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔صوبائی وزیر کامران بنگش کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے سرکاری عمارتیں متاثرین کے لیے کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔کامران بنگش کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز ،لائبریریز سمیت تمام اعلیٰ تعلیم کے دفاتر متاثرین کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے پی کا صوبے کی تمام سرکاری عمارتیں سیلاب متاثرین کیلئے کھولنے کا اعلان
