Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی نااہلی درخواست قابل سماعت ہونے پر دوبارہ دلائل طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی نااہلی درخواست قابل سماعت ہونے پر دوبارہ دلائل طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر دوبارہ دلائل طلب کرلیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی ہےکہ  آئندہ سماعت پر درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔

عدالت کا کہنا ہےکہ ایک  رکن قومی اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونےکا بنیادی سوال ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ سماعت پردرخواست گزار عدالت کی معاونت کریں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ درخواست گزار کے مطابق عمران خان نےکاغذات نامزدگی اور  بیان حلفی میں بیٹی کی معلومات چھپائیں، درخواست گزار کے مطابق عمران خان کی بیٹی برطانیہ میں رہائش پذیر ہے۔

خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر 22 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت عالیہ کے استفسار پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہری محمد ساجدکے وکیل نے کہا تھا کہ عمران خان نے بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481