Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

14 13

وزیر اعظم شہباز شریف امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر دو روزہ دورہ قطر  کے لیے اسلام آبادسے دوحہ پہنچ گئے۔روانگی سے قبل ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ قطر کی اہمیت  بتاتے ہوئے  لکھا  کہ  اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پرآج قطر روانہ  ہورہا ہوں، دورے سے پاک قطر دوستی اور بھائی چارےکےتعلق کی تجدید ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران کاروباری برادری کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سےآگاہ کروں گا، ہم دوطرفہ روابط کوزیادہ مؤثر اسٹریٹیجک تعلقات میں تبدیل کرناچاہتے ہیں، قابل تجدید توانائی، فوڈسکیورٹی میں سرمایہ کاری کےمواقع ہیں، صنعت و انفرا اسٹرکچرکی ترقی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دورہ قطرکے تناظر کو سمجھنا اہم ہے ، کورونا کے بعد دنیا معاشی  سست روی سے بحالی کی طرف جارہی ہے، جیوپولیٹیکل کشیدگیوں نےطلب اور رسدکاعمل متاثرکیا ہے، توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے نے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481