Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلاول کا سندھ میں بارش کے متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینے کا اعلان

5 16

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بارش کے متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینےکا اعلان کیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جہاں دیکھیں تباہی ہی تباہی ہے، مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کرنی ہے، بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے 25 ہزار روپے متاثرین کو دیےجائیں گے جب کہ اگلے مرحلےمیں بحالی کاکام کیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں ہونے والی بارش کا پریشر دنیا بھر کا کوئی ڈرین کا نظام اٹھا نہیں سکتا تھا، وفاقی حکومت سے پہلے بھی درخواست کی اب مزید اضافے کی ڈیمانڈ ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ میں بارش کے متاثرین نے سرکار کی طرف سے راشن، ٹینٹ اور سہولیات کی عدم فراہمی پر بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑیاں روک دی تھیں ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اور خاندان کھلے آسمان تلے بھوکے بیٹھے ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان سے ملنے کو بھی تیار نہیں۔بارش متاثرین نے لاتعداد افراد کی بیماری کا بھی شکوہ کیا کہ بیمار افراد بھی کھلے آسمان تلے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481