Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہری پور میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی

1 11

ہری پور (نامہ نگار)ہری پور میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی ندی نالوں میں طغیانی اور مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند،ہری پور ریلوے روڈ سوکا میں سوزوکی پک اپ پانی کے ریلے میں بہہ گئی گورنمنٹ پرائمری سکول بہکی کی عمارت زمین بوس ہو گئی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاری شدید بارش سے 4 ضلعوں کو آپس میں ملانے والی واحد رابطہ سڑک امازئی روڈ گھڑی شاہ محمد کے قریب ہیوی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے دوسری جانب یونین کونسل بیٹ کی سڑکیں بھی مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگکی وجہ سے بند ہو گئیں چیئرمین ویلج کونسل دیوی قاری نورحسین نے میڈیا کو بتایا کہ یونین کونسل بیٹ گلی ویلج کونسل دیوی گلی کے مقام سے کنگڑچھ کنیرڑی دیوی بنی تمگراں پلیاں نمدرھ مکر روڈ بھی شدید بارش میں سلائیڈنگ کی وجہ سے مکمل بند ہو گیا ہے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اعلیٰ حکام نوٹس لے اور فورا آمازئی اور بیٹ گلی کی بند سڑکیں کھولنے کے احکامات جاری کرے تا کہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو سکے شدید بارش کی وجہ سے ہری پور ریلوے روڈ سوکا میں سوزوکی پک اپ پانی کے ریلے میں بہہ گئی جسے اہلیان علاقے نے اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا گزشتہ روز ہری پور دوڑ پار کے نواحی علاقہ بہکی میں گورنمنٹ پرائمری سکول بہکی کی عمارت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے تیزبارش کی وجہ سے زمین بوس ہو گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481