Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک کے حالات بہتر ہونگے، ڈالر کی قیمت نیچے آنے پرنواز شریف کا مؤ قف

27 3

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ڈالر کی قیمت نیچے آنے سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کی ہے۔لندن میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سے ملاقات اچھی رہی۔ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر صحافیوں کی جانب سے نواز شریف کو مبارکباد پیش کی گئی جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی برکت چاہیے ہم تو گناہ گار لوگ ہیں، ان شاء اللہ ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ انا کے پہاڑ پر بیٹھ کر سب کو چور اور ڈاکو کہنے والے ڈیکلیئرڈ صادق اور امین کا قوم محاسبہ کرے گی حکومت اور تمام اتحاد ی جماعتوں نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔حمزہ نے کہا تھا کہ آنے والا الیکشن اپنے وقت پر 2023 میں ہوگا اور مجھے پوری امید ہے اس میں مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کی قیادت نواز شریف خود کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481