Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کنگ عبداللہ یونیورسٹی مظفر آباد چھتر کلاس کیمپس کا افتتاح آئندہ ماہ ہوگا

President AJK Pic2

آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس مظفرآباد کا افتتاح اگلے ماہ ستمبر میں کر دیا جائے گا۔ اس کا افتتاح سعودی حکومت کے ایک اہم نمائندے کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ آج یہاں اسلام آباد میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سعودی عرب کے سفیر نواب بن سعید احمد المالکی کے درمیان سعودی سفارتحانے میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے تقریباً دس عرب روپے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس مظفرآباد کی عمارت کے لیے اور ساڑھے تین عرب روپے مختلف شعبہ جات کے آلات اور مشینری کے لیے مہیا کیے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سعودی سفیر نواب بن سعید احمد المالکی اور سعودی عرب کی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر اس امر کا بھی اعادہ کیا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس مظفرآباد کا افتتاح اگلے ماہ ستمبر میں سعودی حکومت کے اہم نمائندے یہاں آکر خود کریں گے۔ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس کی عمارت میں مختلف اکیڈیمک بلاک، تدریسی شعبہ جات، لائبریری، لیب، سپورٹس سنٹر، طلبہ و طالبات کے ہاسٹل، ایڈمنسٹریٹو بلاک، آڈیٹوریم اور دیگر شعبہ جات بھی قائم کیے گئے ہیں۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں بطور چانسلر اس چیز کو یقینی بناؤں گا کہ یونیورسٹی کے معیار کو دنیا کی کسی بھی بہترین یونیورسٹی کے معیار کے مطابق لایا جائے اور اس میں جتنی بھی بہتری آئے وہ سعودی عرب کی حکومت کی مرحون منت ہو گی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سعودی عرب کے سفیر نواب بن سعید احمد المالکی کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔ جبکہ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سعودی عرب کے سفیر نواب بن سعید احمد المالکی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481