دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے جبکہ بیراج کے مقام سے نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سکھر بیراج کے مقام پر آج بھی مزید 8 لاشیں ملی ہیں اور 11 روز میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاشیں مل چکی ہیں۔حکام کے مطابق لاشیں پانی میں رہنے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہوگئیں جن کی ایدھی رضاکاروں کے ذریعے تدفین کرادی گئی ہے۔ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے افراد کون ہیں؟ مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔
