سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جانے پر کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے پی ٹی آئی نے احتجاج بھی کیا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف نعرے لگائے اور آصف زرداری کے خلاف بھی نعرے لگائے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما آفتاب صدیقی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں جیتی، امپورٹڈ حکومت کے خلاف عوام نے فیصلہ دے دیا، سیاسی طور پر انہوں نے خرید و فروخت کرکے لوگ غائب کیے ہیں۔
کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاج
