Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جتنے مشکل فیصلے کرنے تھے وہ ہو گئے ہیں اب اچھا وقت آئے گا، مریم نواز

7 2

چیچہ وطنی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان کی وجہ سے کیا مگر اب تمام مشکل فیصلے ہوچکے ہیں اور اب اچھا وقت آئے گا۔
چیچہ وطنی میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں مقررہ وقت نہیں بتا سکتی لیکن شہباز شریف بہت جلد بڑے ریلیف کا اعلان کریں گے کیونکہ یہ عوامی حکمرانی ہی ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کے نرخ میں کمی آئی تو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سب سے پہلے عوام کو ریلیف ملے گا۔
علاوہ ازیں انہوں نے پی ٹی آئی کے دور حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پنکی پیرنی کا جادو نہیں چلے گا، پنجاب کے عوام کو ریلیف ملتا ہے تو فتنہ خان کو تکلیف پہنچتی ہے، ہم عمران خان کو عوام کی چوری نہیں بخشیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتا چل گیا ہے کہ پنجاب نے اسے ووٹ نہیں دینا، چیئرمین پی ٹی آئی پنجاب دشمن ہے، پنجاب کے بچے غریب ہو گئے لیکن پنکی کے بچے امیر ہو گئے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے دور میں گوگی، پنکی، اکنومک کوریڈور نے ترقی کی جبکہ نواز شریف نے سی پیک بنایا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں انوسمنٹ آئی اور فرح گوگی پورا پنجاب لوٹ کے کھا گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ 90 دن میں کرپشن ختم کرنے والے نے کرپشن کا نیا ماڈل متعارف کروایا، طیبہ گل کو ڈیڑھ ماہ وزیر اعظم ہاوس میں رکھا، وزیر اعظم ہاوس کو فتنہ خان نے اغوا کا اڈا بنا دیا، عمران خان نے دور حکومت میں ایک کروڑ سے زائد لوگ نوکریوں سے گئے۔
نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ بڑی بد قسمتی ہے کہ 4 برس میں فتنہ خان نے 4 منصوبے بھی نہیں گنوائے، چیچہ وطنی نے فتنہ خان کو مسترد کر دیا، مہنگائی ہوئی تو ہم گھروں میں نہیں بیٹھیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481