Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنےکا فیصلہ

5 1

سولر انرجی ٹاسک فورس نے ملک میں سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت سولر انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت ٹاسک فورس کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملک میں سولر انرجی کی پیداوار بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنےکا فیصلہ ہوا، بجلی پر سبسڈی والےعلاقوں میں بھی سولر پلانٹس لگانےکا فیصلہ کیا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں توانائی کی بچت اور گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے پالیسی بنانے پر بھی غور کیا گیا،سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے فزیبلٹی رپورٹ بنانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ چھوٹے صارفین کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کے لیے سبسڈی کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ سولر پینلز کے استعمال سے اضافی بجلی گرڈ اسٹیشنز کو فروخت بھی کی جاسکے گی، چار  سے پانچ ہزار میگاواٹ کے منصوبوں پرکام جلد شروع ہوگا،سولر انرجی کےکاروبار  پر مراعات دی جائیں گی، ٹاسک فورس اپنی سفارشات بنا کر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481