پنجاب کے حلقہ پی پی 140 میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویرکو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔
چیئرمین مانیٹرنگ ٹیم و الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویرکو مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے کے مطابق رانا تنویر نے ایک روز قبل رانا خلیل کے ڈیرے پر اجتماع سے خطاب کیا تھا، ڈیرہ پی پی 140 کے علاقہ جنڈیالہ روڈ پر واقع ہے، رانا تنویر کے خطاب کی ویڈیو 24 گھنٹے سے وائرل ہے۔
راناتنویرکو 4 جولائی دوپہر ایک بجے خود یانمائندے کے ذریعے پیش ہونےکا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور پیش نہ ہونے پر یک طرفہ کارروائی سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔
