Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون، فیٹف شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر مبارکباد

11 1

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔گزشتہ روز فیٹف کا کہنا تھاکہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔فیٹف کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا اور گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں کور سیل کے قیام کے آرمی چیف کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ کور سیل میں شامل سول، ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔وزیراعظم نے آرمی چیف سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی جیت کیلئے کام کرنے والے ٹیم کے ہر فرد پر قوم کو فخر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481