Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہم نے فیٹف کے 32 نکات مکمل کر کے پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا، عمران خان

22

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان کا بلیک لسٹ میں جانے کا بہت زیادہ خدشہ تھا مگر ہماری حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی 32 شرائط کو مکمل کیا اور پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا۔
عمران خان نے فیٹف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے سے متعلق دیے جانے والے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف نے 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا پھر جب ہم نے حکومت سنبھالی تو بلیک لسٹ میں جانے کا شدید خدشہ تھا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو ملکی تاریخ کا 34 نکات کا چلینجنگ ایکشن پلان دیا گیا تھا، جس میں سے ہم نے 32 نکات کو مکمل کیا، اس پر فیٹف نے بھی حکومتی اقدامات اور ہمارے سیاسی عزائم کو سراہا تھا‘۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے فیٹف کی تمام شرائط مکمل ہونے کا سہرا حماد اظہر، ایف اے ٹی ایف رابطہ کمیٹی اور افسران کو دیتے ہوئے لکھا کہ ان تمام لوگوں نے ایکشن پلان کے معاملے میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: سول اور ملٹری ٹیموں نے فیٹف ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا، آرمی چیف
عمران خان نے مزید لکھا کہ ’ایکشن پلان کے نکات مکمل ہونے کی تصدیق کے لیے ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، مجھے یقین ہے کہ فیٹف ٹیم کا دورہ پاکستان بھی کامیابی سے مکمل ہوگا‘۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481