لاہور28اپریل:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک فوج کے فاتح-۲ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربہ پر اظہار تشکر کیا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کامیاب مشق پر فوجی جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جدید ایویونکس اور جدید نیویگیشن ٹیکنالوجی سے لیس فاتح ٹومیزائل پاکستانی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ ہے۔
فاتح ٹومیزائل 400 کلومیٹر تک انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔امن کے داعی ہیں لیکن دفاع سے غافل نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔میزائل فاتح ٹو دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
٭٭٭٭
