اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیرِاعظم کاجی ایچ کیو دورہ،پاک افغان صورتحال پر اہم بریفنگ

وزیرِاعظم کاجی ایچ کیو دورہ،پاک افغان صورتحال پر اہم بریفنگ

راولپنڈی: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عسکری قیادت سے ملاقات کی اور پاک افغان سرحدی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی ملاقات فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر سمیت اعلیٰ عسکری حکام سے ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال، سرحدی سکیورٹی اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عسکری قیادت نے وزیرِ اعظم کو بارڈر پر درپیش چیلنجز اور سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں دہشت گرد عناصر کی سرگرمیوں اور ان کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور پاکستان مخالف سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی قابل قبول نہیں اور ریاست اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے تمام ادارے یکسو اور متحد ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481