Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوہاٹ میں پولیس وین پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید

کوہاٹ میں پولیس وین پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید

کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس وین پر مسلح افراد کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں زیرِ حراست دو ملزمان بھی ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق پولیس ٹیم ایک مقدمے میں گرفتار ملزمان کو منتقل کر رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی لاچی اور دیگر اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ تین اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہداء میں انسپکٹر انارگل خان، گن مین، ریڈر اور ڈرائیور شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حملہ آور واردات کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور کوہاٹ سے اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481