اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کی کارروائی،افغانستان میں 7 دہشتگرد ٹھکانے تباہ

پاکستان کی کارروائی،افغانستان میں 7 دہشتگرد ٹھکانے تباہ

اسلام آباد: افغان طالبان کی جانب سے پاکستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کے جواب میں پاکستان نے افغانستان میں سات دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہیں اور ان میں خوارج اور دیگر شدت پسند عناصر کے کیمپس شامل تھے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں ہونے والی حالیہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں افغانستان میں موجود دہشتگرد قیادت اور ان کے سہولت کار ملوث ہیں۔ بیان کے مطابق یہ حملے افغانستان میں موجود قیادت کی ہدایات پر کیے گئے۔

بیان میں افغان عبوری حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے اور دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ وزارت نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان طالبان حکومت پر دباؤ ڈالے تاکہ خطے میں امن و سلامتی قائم رہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا اور جہاں بھی خطرہ موجود ہوا، بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں افغان طالبان حکومت کی ناکامی کا بھی ذکر کیا گیا، جو اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں ناکام رہی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481