اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنوں،فورسز کے قافلے پرحملہ ناکام،5دہشتگرد ہلاک،2اہلکارشہید

بنوں،فورسز کے قافلے پرحملہ ناکام،5دہشتگرد ہلاک،2اہلکارشہید

بنوں،فورسز کے قافلے پرحملہ ناکام،5دہشتگرد ہلاک،2اہلکارشہید

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے اپنے قافلے پر ہونے والا حملہ ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ کارروائی کے دوران ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 21 فروری کو انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران فورسز کے قافلے کو شدت پسند عناصر کی جانب سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ کارروائی علاقے میں خودکش حملہ آور سمیت مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ بارودی مواد سے بھری گاڑی پر سوار خودکش بمبار کو اگلے دستے نے بروقت روک لیا، جس سے ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا۔ حکام کے مطابق حملے کا مقصد بنوں شہر میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا تھا۔

فورسز نے علاقے میں ٹھکانوں کا سراغ لگا کر فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ تاہم شدت پسندوں کی جانب سے بارودی گاڑی ایک سیکیورٹی گاڑی سے ٹکرا دی گئی، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندانہ قیادت کے باعث جانے جاتے تھے اور اگلے مورچوں سے دستوں کی قیادت کر رہے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی اور اہلکاروں کی قربانیاں قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481