اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ اباد کالج کے تین پروفیسر ایک ہی دن انتقال کر گئے

ایبٹ اباد کالج کے تین پروفیسر ایک ہی دن انتقال کر گئے ایبٹ اباد کالج کے تین پروفیسر ایک ہی دن انتقال کر گئے

ایبٹ آباد میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون کے تین اساتذہ کرام ایک ہی دن انتقال کر گئے، جس پر تعلیمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہے۔

انتقال کرنے والوں میں پروفیسر فضل الرحمان (انچارج شعبہ اسلامک اسٹڈیز)، پروفیسر نوید (شعبہ پاک اسٹڈیز) اور پروفیسر ماجد (شعبہ اکنامکس) شامل ہیں۔

پروفیسر فضل الرحمان کی نماز جنازہ آج 18 فروری 2026 بروز بدھ سہ پہر 3 بجے نواں شہر، محلہ محمد زئی، قاسم علی خان پارکنگ میں ادا کی گئی۔ پروفیسر ماجد کی نماز جنازہ بھی آج دوپہر 2 بجے گاؤں کیری رائیکی میں ادا کی گئی۔ بنوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسر نوید کی نماز جنازہ بھی آج ادا کر دی گئی۔

اہل خانہ کے مطابق پروفیسر فضل الرحمان اور پروفیسر نوید کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا جبکہ پروفیسر ماجد طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

کالج کے اساتذہ، طلبہ اور شہریوں نے تینوں مرحومین کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481