اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد 18 فروری بروز بدھ کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف دیگر ممالک میں بھی رمضان کے آغاز سے متعلق سرکاری اعلانات جاری کر دیے گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق وسطی ایشیا کے ممالک آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث وہاں پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات کو رکھا جائے گا۔

اسی طرح انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی نے بھی سرکاری سطح پر اعلان کیا ہے کہ منگل کی شام چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے شعبان کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا۔

عمان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ بدھ 18 فروری شعبان کا آخری دن ہوگا جبکہ پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو رکھا جائے گا۔ عمان خلیج تعاون کونسل کا پہلا ملک ہے جس نے رمضان کے آغاز سے متعلق باضابطہ اعلان کیا۔

آسٹریلیا میں آسٹریلوی فتویٰ کونسل نے مفتیٔ اعظم ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد کی سربراہی میں مشاورت کے بعد اعلان کیا کہ پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہوگا۔

فرانس کی کونسل آف مسلم فیتھ کے مطابق فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔ کونسل کے مطابق نیا چاند 17 فروری کو پیرس کے مقامی وقت کے مطابق دن 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوا تاہم اس کا نظر آنا ممکن نہیں تھا۔

ترکیہ کے مذہبی امور کے ادارے دیانت نے بھی اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک جمعرات 19 فروری سے شروع ہوگا اور بدھ کی شام پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔

اسی طرح سنگاپور کی اسلامی مذہبی کونسل نے فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر تصدیق کی ہے کہ وہاں بھی رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔

یوں اس سال بیشتر ممالک میں رمضان المبارک 19 فروری سے شروع ہو رہا ہے، جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آنے کے بعد 18 فروری کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481