اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آصف علی زرداری کی عمران خان پر تنقید

آصف علی زرداری کی عمران خان پر تنقید

صدر مملکت آصف علی زرداری نے صادق آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ماضی میں بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی دی گئی تھی، تاہم اب وہ جیل میں بہانے تلاش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل مردوں کی طرح کاٹی جاتی ہے، رونے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ابھی ڈیڑھ سال ہی ہوا ہے، جیل حوصلے سے کاٹنی چاہیے۔ انہوں نے اپنی بہن کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب انہیں رات کے وقت پکڑا گیا تو اس وقت کسی کو یاد نہیں آیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بینظیر بھٹو نے 24 سال کی عمر میں قید کاٹی اور پانچ سال سکھر جیل میں رہیں، وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی تھیں اور بہادری سے مشکلات کا سامنا کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی اونرشپ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور مختلف “کپتان” آتے جاتے رہتے ہیں، انہیں سنبھالنا پارٹی جانتی ہے۔

انہوں نے ناراض بلوچوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اب بندوق نہیں بلکہ بات چیت کا زمانہ ہے اور مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جانا چاہیے۔

آصف علی زرداری نے اعلان کیا کہ پنجاب کے کچے کے علاقے میں سندھ حکومت یونیورسٹی قائم کرے گی جبکہ وہ خود بھی اس علاقے میں میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام کی منظوری صدر دیتا ہے اور وہ اس کی اجازت ضرور دیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481