اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

کولمبو کے رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان روایتی ہینڈ شیک نہیں ہوا۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ اوپنر ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ایشان کشن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 77 رنز اسکور کیے اور صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ تلک ورما نے 25 رنز بنائے جبکہ ہاردک پانڈیا کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوبے نے 27 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اکشر پٹیل صفر پر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عثمان طارق نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی اور سلمان علی آغا نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک بھارتی بیٹر رن آؤٹ ہوا۔

176 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عثمان خان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاداب خان نے 14 اور فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ تلک ورما اور کلدیپ یادیو نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل تھے۔

بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں اور ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481