اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طبیعت ناساز ہو گئی

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طبیعت ناساز ہو گئی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، جس کے بعد جماعت کے رہنماؤں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کا ایک وفد پارلیمنٹ ہاؤس کھانا پہنچانے کے لیے پہنچا، تاہم پارلیمنٹرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین اراکین بھی عمارت کے اندر موجود ہیں، جس سے صورتحال پر مزید تشویش بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفد پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے پر موجود ہے لیکن داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ادھر ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے ملک میں موجود سیاسی صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جبر اور فسطائیت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس جماعت نے 180 نشستیں حاصل کیں، اس کی قیادت جیل میں ہے، جبکہ کم نشستیں رکھنے والوں کو حکومت دی گئی، جو ان کے بقول ناانصافی کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرز عمل سے پاکستان میں جمہوری نظام کمزور ہو رہا ہے۔

حکام کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481