اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بکوٹ میں جنگلی سوروں کے حملے،ایک ہفتے میں متعدد گھر متاثر

بکوٹ میں خنزیروں کے حملے،ایک ہفتے میں متعدد گھر متاثر

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) بکوٹ میں خنزیروں نے تباہی مچادی محکمہ وائلڈ لائف کی مجرمانہ خاموشی ایک ہفتہ میں 6گھروں کے دروازے توڑ کر قیمتی بکریاں اور پالتو پرندے مرغیاں کھا گئے ۔

 

آج رات محلہ قاسم آباد بکوٹ کے سعید رفیق عباسی کے گھر میں داخل ہوکر قیمتی بکری کو مار ڈالا اسی طرح مختلف مقامات پر رضوان عباسی کی مرغیاں پرندے اور بکرا تبسم عباسی کا بکرا مشتاق عباسی کی مرغیاں کھا گئے جبکہ بکریوں نے بھاگ کر جان بچائی عرفان عباسی کے گھر میں پنجرے توڑ کر مرغیاں اور چھوٹے جانور جبکہ درویش عباسی کے گھر میں دروازے توڑ کر آٹھ مرغیاں مرغے مار کھائے ۔

قمر ریاض عباسی کے گھر میں قیمتی بکری مار کر کھائی ۔اس علاقہ میں پہلے جو خنزیروں کی نسل تھی اس نے زراعت کو تباہ کیا تمام علاقہ بنجر ہوکر رہ گیا اب یہ گوشت خور نسل کے خنزیر چھوڑے گئے جو سخت موسم برف اور جنگل میں بھی پائے گئے انھوں نے گھروں کے دروازے لوہے کے پنجرے توڑ کر نقصان کیا اور اب یہ انسانوں پر بھی بلا خوف غراتے اور حملہ آور ہونے کی کوشش کرتے ہیں ۔

عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم صوبائی متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی انکوائری کریں اور نقصانات کا ازالہ کریں ان موذی جانوروں کو تلف کریں جو انسانی زندگیوں خاص کر سکول جاتے بچوں اور بزرگوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں عوام کا مطالبہ ھے کہ اگر کسی قسم کا نقصان پہنچا تو ذمہ دار محکمہ وائلڈ لائف اور انتظامیہ ہوگی جنھوں نے ان موذی جانوروں کو آبادیوں میں چھوڑ دیا ھے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481