اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہونے لگے

پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہونے لگے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہونے لگے جس کے بعد توقع ہے کہ شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹاکرے سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آج کولمبو میں مختلف اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ کولمبو میں آج بارش کے امکانات بتدریج کم ہو رہے ہیں۔

سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق بادل چھائیں رہیں گے، میچ کے اوقات میں طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

اس حوالے سے گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بارش ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن اگر میچ کے اوورز کم ہوتے ہیں تو ہم نے اس کا بھی پلان کیا ہوا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481