اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کے مطابق عمران خان کی صحت کے پیش نظر میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا تاکہ ان کا مکمل طبی معائنہ یقینی بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی پابند ہے اور انسانی ہمدردی کو مقدم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور سیاسی جماعتوں، خصوصاً پاکستان تحریک انصاف کو بے بنیاد پروپیگنڈے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اور اس معاملے پر قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481