اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ واش روم میں گر کر زخمی

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ واش روم میں گر کر زخمی

لاہور: سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں حادثے کے باعث زخمی ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ منگل کی صبح تقریباً ساڑھے چار بجے اپنے گھر کے واش روم میں گر گئے، جس کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹ آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ مزید تفصیلات سامنے آنے پر جاری کی جائیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481