اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد یونیورسٹی میں طلبہ تصادم،فائرنگ سے ایک جاں بحق

ایبٹ آباد یونیورسٹی میں طلبہ تصادم،فائرنگ سے ایک جاں بحق

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طلباء گروپوں میں جھگڑا۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا راہنماء قتل دو طلباء زخمی۔ لواحقین کا نعش حویلیاں دوراہا شاہراہ ریشم پر رکھ کر احتجاج۔ گزشتہ روز ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مینجمنگ سائنسز اور میتھ ڈیپارٹمنٹ کے دو طلباء گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا دونوں طرف سے طلباء نے ایک دوسرے کو لاتوں ٗ مکوں سمیت دیگر روایتی طریقوں سے مار پٹائی کی یونیورسٹی انتظامیہ اورسیکورٹی اہلکاروں نے طلباء کو بٹھا کر معاملات سلجھانے کی بجائے یونیورسٹی سے باہر نکال دیا۔ دونوں گروپ جیسے ہی گیٹ سے باہر نکلے تو پھر ایک دفعہ دونوں لڑ پڑے جس میں ایک طرف سے گولیاں چلا دی گئیں جس سے طالبعلم عبداللہ ولد خانزادہ سکنہ ہریپور موقع پر جاں بحق جبکہ دو طلباء احسن ولد آصف اور ریحان ولد عبدالشکور ساکنہ ایبٹ آباد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال جبکہ قتل ہونیوالے طالبعلم عبداللہ کے ورثاء نے نعش حویلیاں دوراہا شاہراہ ریشم پر رکھ کر بھرپور احتجاج کیا جس سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں پولیس کی ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر ورثاء نے احتجاج ختم کیا۔ تا دم تحریر کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد یونیورسٹی پچھلے دو تین ہفتوں سے بغیر وائس چانسلر اور رجسٹرار کے چل رہی ہے جبکہ اس دوران کسی کو ایکٹنگ چارج بھی نہیں دیا گیا وائس چانسلر کا تو یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ برطانیہ بریک فورٹھ یونیورسٹی میں ابھی بھی نوکری کر رہے ہیں اور ہر دو تین ماہ بعد پندرہ دنوں کے لئے جاتے ہیں جبکہ رجسٹرار پچھلے کئی ماہ سے یونیورسٹی ہی نہیں آئے اس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے عہدے پر بھی پچھلے کئی سالوں سے ٹیچر تعینات ہے جس پر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے ہر دوسرے دن یونیورسٹی میدان جنگ بنی ہوتی ہے۔ حالانکہ یونیورسٹی ایکٹ کے شق 17کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا عہدہ ریٹائرڈ سیکورٹی افسر کے لئے ہوتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481