اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امام بارگاہ خودکش حملہ،بمبار کی شناخت سامنے آگئی

امام بارگاہ خودکش حملہ،بمبار کی شناخت سامنے آگئی

اسلام آباد: ترلائی مسجد خودکش حملہ، بمبار کی شناخت سامنے آگئی

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ خودکش بمبار نے افغانستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی باقاعدہ تربیت حاصل کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا تھا اور کچھ عرصہ قبل ہی وہاں سے واپس آیا تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق افغانستان میں سرگرم مختلف دہشت گرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں پورے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

حکومتی مؤقف کے مطابق پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردانہ کارروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ شامل ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پوری قوم ان مذموم اور بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

حکومتی ذرائع نے واضح کیا کہ مساجد اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے جیسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے اور عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ ترلائی کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں اب تک 31 افراد شہید جبکہ متعدد نمازی زخمی ہو چکے ہیں، جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481