اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد،امام بارگاہ پر خودکش حملہ،31 افراد شہید

اسلام آباد،امام بارگاہ پر خودکش حملہ،31 افراد شہید

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی میں جمعہ کی نماز کے دوران مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید جبکہ 160 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب نماز جمعہ کی دوسری رکعت جاری تھی اور نمازی سجدے میں تھے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خودکش حملہ آور کو مسجد میں داخلے سے روکے جانے پر اس نے مرکزی دروازے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور نے دھماکے سے قبل فائرنگ بھی کی جس پر سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے 31 شہادتوں اور 160 سے زائد زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اسپتال حکام کے مطابق پمز اسپتال میں 60، پولی کلینک میں 13، فیڈرل جنرل اسپتال میں 27 جبکہ بے نظیر اسپتال میں بھی زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ پمز اسپتال میں گنجائش ختم ہونے کے باعث کئی زخمیوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ اس المناک واقعے میں ان کے قریبی رشتہ دار بھی شہید ہوئے جو نماز کی ادائیگی کے لیے عمارت میں موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو فوری تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور وزیر صحت کو علاج معالجے کی نگرانی کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں شرپسندی اور بے امنی پھیلانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481