اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

استنبول میں امریکہ ایران مذاکرات،پاکستان کو مدعو کر لیا گیا

استنبول میں امریکہ ایران مذاکرات،پاکستان کو مدعو کر لیا گیا

پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کی دعوت موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کو باضابطہ طور پر مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان کی جانب سے ان مذاکرات میں نمائندگی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور ایک سے دو دن میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کس سطح پر کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان یہ مذاکرات ترکیہ کے ساحلی شہر استنبول میں منعقد ہوں گے۔ وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور مذاکرات کے عمل کو مثبت پیش رفت سمجھتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481