اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے مزید 22 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے مزید 22 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دیں، جس کے نتیجے میں مزید 22 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 177 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کا مسلسل تعاقب کیا جا رہا ہے۔ تازہ کارروائی گزشتہ رات کی گئی، جس میں فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان آپریشنز میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ انٹیلی جنس ادارے اور پولیس بھی شریک ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد نیٹ ورک کو مزید نقصانات پہنچنے اور مزید ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ سکیورٹی ادارے صوبے بھر میں کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ، گوادر، پنجگور، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، تمپ اور پسنی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کوششیں کی گئی تھیں، جنہیں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔ ان حملوں کے دوران گوادر میں ایک مزدور خاندان کو بے رحمی سے قتل کیا گیا، جس میں ایک خاتون اور تین بچے بھی شامل تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا ہر جگہ تعاقب کیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر عورتوں اور بچوں کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہیں، جو ان کی بزدلی کا ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سکیورٹی فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت اور مؤثر اقدامات سے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے گئے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن حد تک جایا جائے گا۔

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے مزید 22 دہشت گرد جہنم واصل
فیس بک واٹس ایپ

Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481