اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تھوڑا انتظار،عمران خان جلد رہا ہوںگے، سہیل آفریدی

تھوڑا انتظار،عمران خان جلد رہا ہوںگے، سہیل آفریدی

 

صوابی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ تھوڑا انتظار کریں، بانی پی ٹی آئی کو جلد رہا کرالیں گے۔ انہوں نے کارکنوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کا جذبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیماری پارٹی، وکلا اور فیملی سے چھپائی گئی اور ذاتی معالج تک بھی رسائی نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آپریشن رات کے اندھیرے میں کیا گیا اور پانچ دن تک قوم سے اس کی اطلاع چھپائی گئی۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ہم نے اڈیالہ جیل کے سامنے دو دن گزارے لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم وہ یقین دلاتے ہیں کہ جلد اپنے لیڈر سے ملنے کا وقت آئے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481