اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان انتقال کرگئے

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان انتقال کرگئے

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے۔ وہ 71 برس کی عمر میں اسلام آباد میں وفات پا گئے۔ مرحوم جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے زیرِ علاج تھے۔

ترجمان حکومت آزاد جموں و کشمیر کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود کی نمازِ جنازہ کل کرکٹ اسٹیڈیم میرپور میں دن 4 بجے ادا کی جائے گی۔ صدر آزاد کشمیر کے انتقال پر آزاد کشمیر حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود 25 اگست 2021 کو آزاد جموں و کشمیر کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ 1996 سے 2001 تک آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

بیرسٹر سلطان محمود نے فروری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے ایک سال بعد ہونے والے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں انہیں اپنے 25 سالہ سیاسی کیریئر میں پہلی مرتبہ انتخابی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم 2019 میں میرپور کے ضمنی انتخاب میں وہ دوبارہ رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہو گئے تھے۔

ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481